عمران خان کی ضد پر دو دفعہ الیکشن نہیں کرائے جا سکتے، پی ڈی ایم حکومت نے صاف انکار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ایک ہی دفعہ الیکشن کا انعقاد ہونا چاہیے، الیکشن ہرحال میں ہوں گے، (آج) بدھ کو فل کورٹ کے حوالے سے ریٹرن درخواست بھی دے دیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ انتخابات کے معاملے پر فل کورٹ بننا چاہیے، معاملات کو اس نہج تک نہ لے جائیں کہ سلجھ نہ سکیں،

فل کورٹ بنانے سے سپریم کورٹ کی کریڈبیلٹی بحال ہو گی، آئین کی منشا اور قانون کے تقاضوں کو پورا کیا جائے، پچھلا فیصلہ چار، تین کا تھا، سیاسی جماعتیں پارلیمان میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں کہہ رہے سپریم کورٹ کے آرڈر میں ون مین شو کی بات ہوئی، جو رولز پارٹی ہیڈ وہی اصول سپریم کورٹ کے بینچز کیلئے بھی ہونے چاہیئں، الیکشن کیلئے پیسے نہیں ہیں، عمران خان کی ضد کی وجہ سے دو دفعہ الیکشن نہیں کرائے جا سکتے، ہر سہولت کارعمران دار جج ہے، اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، فواد چودھری مریم فوبیا کا شکار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close