یوٹیلیٹی سٹورز پر مفت آٹے کی فراہمی کا وقت بڑھا دیا گیا، کتنے سے کتنے بجے تک مفت آٹا ملے گا؟

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹورز پر مفت آٹے کی فراہمی سکیم کا وقت بڑھا دیا گیا ،مفت آٹا شام 7بجے سے رات 11بجے تک بھی دستیاب ہو گا، اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹورز پر رات کے اوقات کار کا اطلاق 16اپریل تک ہو گا،19پوائنٹس پر آٹے کی مفت فراہمی جاری ہے۔منگل کو اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹورز پر مفت آٹے کی فراہمی سکیم کا وقت بڑھا دیا گیا ہے،

اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹورز پر مفت آٹا شام 7بجے سے رات 11بجے تک بھی دستیاب ہو گا، اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹورز پر اب آٹا دو شفٹوں میں فراہم کیا جائے گا، اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹورز پر رات کے اوقات کار کا اطلاق 16اپریل تک ہو گا۔ رات کے اوقات کار میں تعینات عملے کو فی کس 700روپے افطاری الائونس ملے گا۔ اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے عملے کو اوورٹائم بھی دیا جائے گا، اسلام آباد میں 19پوائنٹس پر آٹے کی مفت فراہمی جاری ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں