83 فیصد پاکستانی بیروزگاری بڑھنے پر پریشان کیوں ہیں؟ وجہ سامنے آ گئی

کراچی(آئی این پی)پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملک میں بیروزگاری بڑھنے سے پریشان ہوگئی۔گیلپ پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کا نیا سروے جاری کردیا ہے۔سروے کے مطابق 83 فیصد پاکستانی ملک میں بیروزگاری بڑھنے پر پریشان ہیں۔

اکثر پاکستانیوں نے سروے میں کہا کہ گزشتہ 6 ماہ کے مقابلے میں صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔سروے میں 10فیصد نے ملک میں بیروزگاری میں کمی آنے کا بتایا، جبکہ 18فیصد پاکستانی اگلے 6 ماہ میں روزگار کی صورتحال میں بہتری کیلیے پرامید نظر آئے۔سروے میں 60 فیصد نے بیروزگاری میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close