سپریم کورٹ نے شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس میں نیب کورٹ کو اہم حکم دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے خلاف نیب ریفرنس کا فیصلہ 6 ماہ میں کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں شرجیل میمن کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے کہا کہ امید ہے احتساب عدالت 6 ماہ میں ٹرائل مکمل کرلے گی۔اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل احتساب عدالت میں چل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 52 میں سے 32 گواہان کے بیانات بھی قلمبند ہوچکے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close