آپ مریم نواز کو اپنا لیڈر مانتے ہیں یا نہیں؟ خواجہ سعد رفیق کا صحافی کے سوال پر ردِعمل آگیا

لاہور (پی این آئی) وزیر ریلوے اور ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے مریم نواز کو لیڈر ماننے کا جواب گول کر دیا۔ میڈیا نمائندے سے بات چیت کے دوران وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے سوال کیا گیا کہ آپ پہلے کہتے تھے مریم نواز کو لیڈر نہیں مانتا، کیا اب مانتے ہیں؟اس پر جواب دیتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میرے قائد ہیں۔

مریم نواز بہنوں کی طرح ہیں۔ جہاں ان کو مشورے کی ضرورت ہوتی ہے، ہم سب ان کو مشورہ دیتے ہیں اور سپورٹ بھی کرتے ہیں، اس معاملے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ الیکشن کیلئے تیار ہے مگر موجودہ حالات میں الیکشن کروائے گئے تو نفرت کی بہت بڑی لہر آئے گی۔ سب فریق الیکشن کی یقین دہانی کروائیں تب ہی الیکشن ہونے چاہئیں۔ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ آگے بڑھ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close