پنجاب میں الیکشن، پی ٹی آئی نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیوں روک دیا؟

لاہور(آئی این پی) پنجاب میں الیکشن ملتوی ہونے کے باعث پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان روک دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق جب تک الیکشن کی حتمی تاریخ نہیں آتی امیدواروں کا اعلان نہیں کیا جائے گا، فیصلہ پنجاب کے تمام ڈویژن کوآرڈینیٹرز کی عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شارٹ لسٹ کیے گئے ناموں کی فہرستیں چیئرمین تحریک انصاف کے پاس ہی رہیں گی، ابھی امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہ کرنے کا مقصد پارٹی کے اندرونی اختلافات سے بچنا ہے۔ذرائع کے مطابق ابھی امیدواروں کا اعلان کیا گیا تو امیدواروں کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع ہو سکتی ہیں، پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے بعد نام فائنل کئے جائیں گے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 30 اپریل کو شیڈول انتخابات ملتوی کرتے ہوئے 8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close