اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پولیس کی جانب سے 3 بچوں کو اٹھانے پر اسلام آباد کے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجرموں کے گروہ کی زیر نگرانی قانون کی حکمرانی کا خون ہو رہا ہے،
اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں 3 بچوں، 12 سالہ اسد، 13 سالہ عثمان اور 14 سالہ ثاقب کو تحریک انصاف کے دہشتگرد کے طور پر اٹھایا گیا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ تینوں بچوں کو نابالغوں کے قانون کے برخلاف عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے، میری اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے التماس ہے کہ مداخلت کریں، ان تینوں نوجوانوں کی رہائی کے احکامات صادر کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں