اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطا الہی کا استعفی منظور، نیا اٹارنی جنرل کس کو تعینات کر دیا گیا؟

اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الہی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفی منظور کر لیا۔صدر مملکت نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کر دی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے تعیناتی اور استعفے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close