فواد چودھری نے مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دے دی

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ایف آی اے کو درخواست دے دی۔درخواست میں فواد چودھری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے عمران خان کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کی،

مریم نواز نے عمران خان کی صحت کو متنازعہ بنا کر کارکنوں کو بددل کرنے کی کوشش کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے عمران خان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، ایف آی اے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close