لاہور مینار پاکستان جلسے میں کتنے افراد نے شرکت کی؟ خفیہ اداروں کی رپورٹ آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہفتہ کی رات تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر جلسے کے شرکاء کی تعداد 17 سے20 ہزار تھی۔

ذرائع کے مطابق دو سول خفیہ اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جلسے کے شرکاء کی تعداد 17 ہزار سے 20 ہزار تک تھی، ایک ادارے نے اپنی رپورٹ میں یہ تعداد 14 ہزار بتائی ہے۔خبرایجنسی کے آزادانہ ذرائع نے شرکاء کی تعداد 19 سے 20 ہزار بتائی، یہ بھی بتایا گیا کہ لوگوں کی تعداد کئی مواقع پر بڑھتی اور کم ہوتی رہی اور عمران خان کے خطاب کے دوران پنڈال میں 15 ہزار سے زیادہ لوگ تھے اور دوران خطاب لوگوں کی بڑی تعداد واپس چلی گئی۔یہ دعویٰ خبررساں ایجنسی “آن لائن” نے کیا۔ واپس جانے والوں میں تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری اور یاسمین راشد بھی شامل تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close