لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔مریم نواز کے خلاف مقدمے کی درخواست پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے عمران خان کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کی، مریم نواز نے عمران خان کی صحت کو متنازعہ بنا کر کارکنوں کو بددل کرنے کی کوشش کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے عمران خان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، ایف آئی اے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں