حج اخراجات میں بڑی کمی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات میں 45 ہزار روپے کمی کی خوشخبری سنا دی ہے، بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت سے مذاکرات کرکے حج پیکج کو سستا کیا جارہا ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت سے مذاکرات کرکے حج پیکج کو 45 ہزار تک سستا کرنے کیلئے کوشاں ہے، شمالی ریجن کیلئے سرکاری حج پیکج کم کرکے11 لاکھ 30 ہزار تک ہوسکتا ہے، جبکہ جنوبی ریجن کیلئے سرکاری حج پیکج سستا ہوکر11 لاکھ 20 ہزار تک ہوسکتا ہے۔پاکستانی کرنسی اگر مزید گراوٹ کا شکار نہ ہوئی تو عازمین حج کو فائدہ منتقل کریں گے۔ عازمین حج کی درخواستیں ہفتہ اور اتوار کو بھی بینکون میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ دوسری جان سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے حفاظتی ویکسی نیشن کا مکمل کورس لازمی قرار دے دیا۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سال 1444ھ کے لیے حج اجازت ناموں کا اجرا 15 شوال سے شروع ہوگا تاہم فریضہ حج کی ادائیگی کی خاطر اجازت نامے کے اجراء کے لیے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسی نیشن کی تکمیل لازمی شرط ہے۔

اس حوالے سے وزارت حج کے “کیئر فار بینیفیشریز” کا کہنا ہے کہ حج کے موسم کے آغاز سے 10 دن پہلے ویکسی نیشن اورحفاظتی ٹیکہ جات کے کورس کی تکمیل لازمی ہے جب کہ نسک پلیٹ فارم میں رجسٹریشن کے لیے براہ کرم حج پرمٹ کی قسم کا انتخاب کریں، ایک ایسکارٹ شامل کریں اورایسکارٹ ڈیٹا کو مکمل کریں، حرمین شریفین میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ محفوظ رکھنا ضروری نہیں ہے بشرطیکہ کوئی شخص کرونا سے متاثر نہ ہو یا کرونا وائرس سے متاثرہ کسی کے ساتھ رابطے میں نہ رہا ہو۔دوسری جانب پاکستان میں توقع سے کم درخواستیں موصول ہونے پر وزارت حج نے خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، کیوں کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک صرف 10 ہزار خواہشمند افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، 16 مارچ سے حج کی درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بینکوں کو پچاس ڈالرز تک کم جمع کرانے پر بھی حج اخراجات وصول کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close