پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی جہانگیر ترین کو نئی سیاسی جماعت بنانے کی تجویز، نئی سیاسی جماعت کا نام کیا ہوگا؟

لاہور(پی این آئی) پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی نے ’’تحریک انصاف نظریاتی‘‘ کے نام سے نئی جماعت بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں راجہ ریاض اور عون چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہےکہ جہانگیرترین گروپ ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کرے گا اور اس حوالے سے دیگر ہم خیال رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا جائیگا۔اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ’’تحریک انصاف نظریاتی‘‘ میں شمولیت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close