لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزدار کو تحفظ دے دیا

لاہور (آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں اور اینٹی کرپشن کو تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق وزیراعلی پنجاب کیخلاف اینٹی کریشن میں درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت اینٹی کرپشن نے جواب جمع کرانے کی مہلت مانگ لی، عدالت نے اینٹی کرپشن کو مقدمات کی تفصیلات دینے کیلئے کل تک کی مہلت دے دی۔

عدالت نے اینٹی کرپشن کو سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close