پی ٹی آئی کا ایک اوردعویٰ غلط ثابت ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ایک اوردعویٰ غلط ثابت ہوگیا۔عمران خان کےخلاف ملک بھرمیں درج مقدمات کی سرکاری دستاویزسامنےآگئیں۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئی۔تحریک انصاف کا عمران خان کیخلاف 84 مقدمات درج ہونے کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا ہے۔

سرکاری دستاویزکےمطابق عمران خان کیخلاف 37 ایف آئی آردرج ہیں۔عمران خان کےخلاف اسلام آباد میں 28،پنجاب میں 6 اوربلوچستان میں ایک مقدمہ درج ہے۔اس کےعلاوہ عمران خان کےخلاف ایف آئی اےمیں بھی 2 کیسزرجسٹرڈ ہیں،اب تک کسی عدالت نےعمران خان کےگرفتاری وارنٹ کینسل کئےنہ حفاظتی ضمانت دی۔دستاویزکےمطابق عمران خان کیخلاف زیادہ ترکیسزعام شہریوں کی درخواست پردائر ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close