فواد چوہدری نے چوہدری پرویز الہٰی سے بدلہ لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے چوہدری پرویز الہٰی سے بدلہ لے لیا ہے
۔۔۔ فواد چوہدری اپنی ہی جماعت کے صدر پرویز الٰہی کے خلاف بول پڑے۔۔۔۔ ایک ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ چوہدری پرویز الٰہی عوامی سیاستدان نہیں، وہ پاور پالیٹکس کے لوگ ہیں۔۔۔۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ہر پارٹی میں ایک ہانڈی ہوتی ہے جس میں سارے مسالے چاہیے ہوتے ہیں، یہ بھی اہم مسالہ ہے۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی گزشتہ دنوں ہی مسلم لیگ (ق) کو خیرباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور انہیں تحریک انصاف کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔۔۔۔ چوہدری پرویز الہٰی نے فواد چوہدری کے حوالے سے دیے گئے بیان پر معذرت کر لی تھی ایک لیک ہونے والی آڈیو میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ عمران کے قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close