پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

کراچی (پی این آئی) صوبہ سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی کی دوبارہ پولنگ کے تمام 59 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں۔۔۔۔غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق ان انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے ۔۔۔۔اتوار کے روز حیدرآباد، نوابشاہ، خیرپور، سکھر، سانگھڑ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، لاڑکانہ اور بدین سمیت سندھ کے 15 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔۔۔۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 39 نشستیں جیت کر میدان مار لیا جبکہ 6 نشستوں پر جی ڈی اے کامیاب رہی ۔اس کے علاوہ تحریک انصاف نے 2 جبکہ جے یو آئی اور ایم کیوایم پاکستان نے ایک ایک نشست حاصل کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close