کراچی (آئی این پی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کی گرومنگ منیجر کی جانب سے دوران پرواز میزبانوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق خاتون افسر کی جانب سے ایئر ہوسٹس کو مبینہ ہراساں کرنے کا واقعہ کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پر پیش آیا، متاثرہ خاتون میزبان نے خاتون افسر پر 4سنگین الزامات پر مبنی ای میل متعلقہ شعبے کو ارسال کر دی،واقعے کی تحقیقات کیلئے ڈی جی ایم سکیورٹی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی،
دیگر ممبران میں خاتون اسسٹنٹ مینیجر، انچارج ایس ای سی جناح انٹرنیشنل شامل ہیں، تحقیقاتی کمیٹی نے مبینہ ہراساں کرنے میں ملوث منیجر گرومنگ خاتون افسر کو 27مارچ کو طلب کر لیا،شکایتی ای میل میں میزبان افق شاہ نے لکھا ہے کہ میمونہ فیروز نامی افسر نے نامناسب الفاظ، تحقیر آمیر رویئے کا نشانہ بنایا، اے سی آر خراب کرنے، بطور سزا ٹریننگ سنٹر بھجوانے کے الفاظ بھی ادا کیے گئے، مسافروں اور ساتھِی میزبانوں کے سامنے میزبان کے یونیفارم دیگر معاملات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا،خاتون افسر کے خلاف ایک اور فضائی میزبان نے بھی اسی طرح کی شکایات پیش کی ہیں، کمیٹی نے دوسری متاثرہ میزبان، مبینہ ہراسگی میں ملوث خاتون افسر کی بہن فضائی میزبان کو بھی طلب کر لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں