اسد عمرنے بھی رانا ثنااللہ کو جوابی دہمکی دے دی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ ہماری عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی رہے گی،فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ ہماری عدلیہ میں جسٹس منیر مومنٹ دوبارہ نہیں آئے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن دوراہے پر ہے، آنے والا ہفتہ ملکی تاریخ کیلیے ایک اہم موڑ ثابت ہوگا،اسد عمر نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے کہا ہم سے دشمنی ہے،

اب وہ ہوں گے یا ہم،ان کا کہنا تھا کہ خوف و ہراس، گرفتاریوں، کنٹینرز کے باوجود لاہور کے لوگ نکلے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں