الیکشن کے علاوہ مسائل کا کوئی حل نہیں،مریم نواز نے بھی تسلیم کر لیا

لاہور(آئی این پی)چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کے علاوہ مسائل کا کوئی حل نہیں، ہر 5سال بعد انتخابات ہونے چاہئیں،لاہور میں لائرز ونگ کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا نواز شریف کیساتھ زیادتیاں کی گئیں، میری والدہ کے الیکشن میں آپ سب نے ساتھ دیا، بہت جذبے کیساتھ آپ لوگوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، نواز شریف کے بیانیے کو آگے بڑھانے میں آپ کا کردار واضح ہے،

قیادت کی سطح پر آپ کو وہ توجہ نہیں ملی جو آپ کا حق تھا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری سیاست سہولت کاروں کے گرد گھومتی ہے، عمران خان جتھے لیکر عدالتوں پر حملہ آور ہوئے، عمران خان نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں، پاکستان کا قانون کہاں سو رہا ہے؟ ملک میں انصاف کے ترازو کے پلڑے برابر نہیں، ن لیگ کی قیادت نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، زمان پارک میں پولیس پر حملہ کیا گیا پٹرول بم پھینکے گئے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ کون ہے جو آج بھی عمران خان کو بچا رہا ہے، عمران خان کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کے گرد گھومتی ہے، خان صاحب آپ کا دامن داغدار نہیں تو عدالتوں کے سامنے پیش ہوں، انتخابات ہی ملکی مسائل کا حل ہیں، ہر پانچ سال بعد الیکشن ہونے چاہئیں، ہم الیکشن سے فرار نہیں چاہتے ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں