پشاور(پی این آئی)رمضان کے آتے ہی پشاور میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ شہری مہنگا آٹا خریدنے پرمجبور ہیں۔پشاورمیں 20 کلو کے تھیلہ 300 روپے مہنگا ہو کر 3 ہزار روپے کا ہو گیا۔ شہر میں 2700 میں فروخت ہونے والا 20 کلو آٹے کا تھیلا 3000میں بک رہا ہے۔
آٹا ڈیلروں نے قیمتوں میں اضافے کا ملبہ پنجاب سے آٹے کی سپلائی بندش پر ڈال دیا ۔ کہتے ہیں کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل جلد شروع نہ ہوئی توآٹا بحران کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔دوسری جانب منافع خوروں کی عقل ٹھکانےلگانےکاشہریوں نے حل ڈھونڈلیا۔ کراچی سمیت مختلف شہروں میں مہنگائی کی وجہ سے خریداروں نے پھلوں کے بائیکاٹ مہم شروع کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں