سرکاری حج اخراجات میں کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)وزارت مذہبی امورنے سرکاری حج اخراجات میں کمی کی نوید سنا دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امورڈاکٹرعطا الرحمان نے نجی ٹی و ی کو بتایاکہ عازمین کیلئے45 سے 50ہزارروپےتک ریلیف ممکن بنانے کی کوشش ہے۔

 

 

 

 

ڈاکٹرعطا الرحمان نے کہاکہ سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کو45 سے 50 ہزارروپے کی کمی ممکن ہوسکے گی،پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکارنہ ہوئی توفائدہ پاکستانی عازمین کومنتقل کریںگے۔ڈاکٹرعطاالرحمان نے کہا کہ سعودی حکومت سے مذاکرات کرکے حج پیکج کوسستا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،کوشش ہے شمالی ریجن کیلئے حج پیکج 11 لاکھ 75 ہزارسے11لاکھ 30 ہزارتک لایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی ریجن کیلئے حج پیکج 11لاکھ 65 ہزارسے11 لاکھ 20 ہزارتک دستیاب لایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close