عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی )عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں؟ ۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے مقدمات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کےلیے ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔عمران خان جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے مقدمات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تھانہ سی ٹی ڈی، گولڑہ اور رمنا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیسز میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی استدعا کی جائے گی۔ عمران خان آج اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ قانونی پہلوؤں پر مشاورت بھی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close