بلوچستان کے بعد مزید شہروں میں زلزلہ، شدت کتنی ریکارڈ ہوئی؟ تفصیلات آ گئیں

سوات (پی این آئی) بلوچستان کے بعد مزید شہروں میں زلزلہ۔۔۔ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے سبب شہری خوف زدہ ہو گئے۔ زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 96 کلومیٹر بتائی ہے جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

 

 

 

 

 

قبل ازیں بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں بھی آج زلزلہ آیا جس کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close