عمران خان اونچی اونچی آواز میں روتے رہے، طلال چودھری کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماطلال چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ چوہدری صاحب!ن لیگ نے آپ کی جلسی کوواقعی سنجیدہ نہیں لی،یہ جلسہ نہیں بلکہ اجتماعی ماتم تھا خان صاحب اونچی اونچی آواز میں روتے رہے،مجھے معاف کر دو،مجھے دوبارہ اقتدار میں لائو،میرے کیس سچے ہیں مجھے سزا سے بچائو۔ انہوںنے کہاکہ مریم اورنگزیب روز آپ کی اوقات اور اصلیت یاد کرواتی ہیں اسلئے بری تو لگے گی۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نون لیگ والے اتنے احمق ہیں اور غیر سنجیدہ ہیں جو تحریک انصاف کے اتنے بڑے اجتماعات کا جواب ایک ایسی خاتون سے دلواتے ہیں جو کبھی کونسلر کا الیکشن نہیں لڑ سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close