Pakistan Railway Train Time

ہزارہ ایکسپریس کی بوگی ٹوٹ گئی

کراچی (این این آئی)کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس بوگی ٹوٹنے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گئی۔ذرائع کے مطابق بوگی ٹوٹنے کا واقعہ بولاری اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق خستہ حال بوگی ویلڈنگ سے جوڑی گئی تھی، اب جسے کاٹ کر علیحدہ کیا جائے گا۔ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے 152 کلومیٹر دور بولاری اسٹیشن کے قریب ٹرین کا پریشر لیک ہوا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close