ای سی ایل سے نام نکلتے ہی 2 اہم رہنما بیرون ملک چلے گئے

کراچی (پی این آئی)پیپلزپارٹی کے دو اہم رہنما شرجیل میمن اور ڈاکٹرعاصم حسین بیرون ملک چلے گئے ۔سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالے جانے کے بعد بیرون ملک چلے گئے ۔شرجیل میمن محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس کے باعث 2017 سے بیرون ملک نہیں گئے تھے، شرجیل میمن 6 سال بعد ای سی ایل سے نام نکلنے پر پہلی بار بیرون ملک گئے۔

ایئرپورٹ ذرائع کیمطابق شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم حسین غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہوئے، عدالت سے اجازت ملنے کے بعد شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close