زلزلے کے شدید جھٹکے

کوئٹہ (پی این آ ئی) بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جھل مگسی سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 160 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close