عمران خان کی گرفتاری سے بچنے کی کوششیں

عمران خان کے قریبی اہم ساتھی کو پھر گرفتار کر لیا گیا

کوئٹہ(پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجھے بیرسٹر حسان خان نیازی کو کوئٹہ پولیس نے ایم پی او (مینٹیننس آف پبلک آرڈر) کی دفعہ 3 کے تحت گرفتار کر لیا۔کوئٹہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کو ڈسٹرکٹ جیل سے صدر تھانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حسان نیازی کو گزشتہ روز کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ 3 کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی تاہم انہیں ضمانت کے باوجود بھی رہا نہیں کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close