مینار پاکستان، کون سے پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی تقریر کے دوران جلسہ گاہ سے چلے گئے؟

لاہور (پی این آئی) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں مینار پاکستان کے گرد میدان میں جلسہ جاری تھا اور لوگوں نے دیکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کے دوران کئی پارٹی رہنما اور کارکنان پنڈال چھوڑ کر چلے گئے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی تقریر کے دوران جو رہنما پنڈال چھوڑ کرگئے ان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، پرویز خٹک، قاسم سوری اور راجا بشارت شامل ہیں۔۔۔۔

جب ایک رپورٹر نےڈاکٹر یاسمین راشد سے سوال کیا کہ ابھی عمران خان کی تقریر جاری ہے، آپ جا رہی ہیں؟ تو ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں، اب آپ خبر بنائیں گے؟ جب رپورٹر نے یہی سوال قاسم سوری سے کیا تو وہ بولے کہ عمران خان کی تقریر ختم ہو چکی ہے اس لیے میں جا رہا ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close