سوشل میڈیا پر چلنے والی انٹرویوز پر مؤقف دے کرجنرل قمر جاوید باجوہ نےمنظر ہی بدل دیا

دبئی(آئی این پی)سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کسی کو بھی انٹرویو دینے کی سختی کے ساتھ تردید کر دی۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فوجی سربراہ نے کہا کہ میں نے کسی کو بھی کوئی انٹرویو نہیں دیا۔ میرے نام سے سوشل میڈیا پر چلنے والی زیادہ تر کہانیاں من گھڑت ہیں۔جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ نے بتایا کہ میرے حوالے سے گردش کرنے والی زیادہ تر کہانیوں کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سابق آرمی چیف نے کہا کہ میں قانونی طور پر پابند ہوں 29 نومبر 2024 تک کوئی تبصرہ یا کوئی بیان یا انٹرویو نہ دوں۔ ایک مرتبہ پھر علی الاعلان کہتا ہوں کہ کسی کو انٹرویو نہیں دیا، میرے پاس کہنے کو مزید کچھ نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close