اسلام آباد(آئی این پی)ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش نے سیاحوں کے لیے رمضان کے مقدس مہینے میں سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے موسم کو مثالی بنا دیا تاہم متعلقہ اداروں نے سیاحوں کی جانب سے سفری ایڈوائزری پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)کے عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سیاحوں کو اپنی مہم جوئی کی منصوبہ بندی کرنے والے مری اور ملحقہ علاقوں میں تفریحی سرگرمیوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے
۔ این ڈی ایم اے، موٹر ویز اینڈ ہائی ویز پولیس اور دیگر متعلقہ افاداروں کی طرف سے موسمی صورتحال کے پیش نظر سفری ایڈوائزری بھی جاری کی ہے اور سیاحوں کو پہاڑی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سیاحوں کو کھانسی، فلو اور دیگر بیماریوں سے بچنے کے لیے گرم لباس پہننے کی ہدایات جاری کی ہیں اور مسافروں پر زور دیتے ہوئے انہوں نے پی ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کا حوالہ دیا جس میں تمام متعلقہ حکام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ چوکس اور الرٹ رہیں تاکہ مسافروں کو تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کریں تاکہ کسی بھی جان و مال کے نقصان سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ قدرت نے ملک کو مشہور پہاڑی سلسلوں سے نوازا ہے جہاں ہر سال بارش اور برف باری ہوتی ہے۔ پاکستان میں سیاحت کی بھرپور اور قدرتی صلاحیت ہے جو لاکھوں سیاحوں بشمول مقامی اور دنیا بھر کے سیاحوںکو اپنی طرف راغب کرتی ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں