اب کنٹینرز سے لوگ کہاں روکے جا سکتے ہیں؟ فواد چوہدری کا پی ڈی ایم کو چیلنج

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام سے خوفزدہ حکمرانوں نے لاہور کو کنٹینرز میں قید کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ باہر آنے جانے کے راستے تو درکنار اندرون لاہور کے راستے بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب کنٹینرز سے لوگ کہاں روکے جا سکتے ہیں، عوام سے گزارش ہے پیدل جلسہ گاہ میں پہنچیں، دیکھتے ہیں زور کتنا بازو ہے قاتل میں ہے ۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے آج مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے حکومت نے شہر کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر رکھا ہے جبکہ میٹرو بس سروس بھی محدود کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close