تحریک انصاف کے 106 کارکنوں کو کہاں سےحراست میں لیا گیا؟

قصور(آئی این پی)پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر قصور سے پاکستان تحریک انصاف کے 106 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی سرکل سے 24 ، پتوکی سے 27 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، چونیاں سرکل سے 22، کوٹ رادھا کشن سے 33 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں سے 7 افراد کو تحریک انصاف سے لا تعلقی پر چھوڑ دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں سے بیشتر کو لاہور قلعہ گجر سنگھ منتقل کیا گیا،

دیگر کارکنوں کو دور دراز کے تھانوں میں بھیج دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے تاحال کسی کارکن کے خلاف کوئی ڈیٹینشن آرڈر جاری نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close