حسان نیازی کو ضمانت ملنے کے باوجود پھر گرفتار کر لیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی)کوئٹہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیرعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا۔کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نےایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض حسان نیازی کی ضمانت منظور کی تھی۔

حسان نیازی کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود انہیں ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے رہا نہیں کیا گیا تاہم رات گئے حسان نیازی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا اور انہیں جیل سے صدر تھانے منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close