جگہ جگہ رکاوٹوں کے باوجود مینار پاکستان جلسے میں کتنے لوگوں  نے شرکت کی؟ بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) لاہور بھر میں کنٹینرز کے ذریعے راستے بلاک کیے جانے کے باوجود ہزاروں افراد مینار پاکستان پہنچ گئے، تحریک انصاف کے کئی رہنما اپنے قافلوں کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچ گئے، عمران خان کا اسکواڈ بھی مینار پاکستان پہنچ گیا۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ مینار پاکستان کا جلسہ فلاپ کرنا چاہتے ہیں، لیکن عوام نکلیں گے،یہ آج اپنی آنکھوں سے لاہور کی تاریخ کا بڑا جلسہ دیکھیں گے،آج جلسے میں لوگوں کو بتاؤں گا کہ ملک کو دلدل سے کیسے نکالنا ہے۔ انہوں نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے 1600کارکنان کو پکڑ لیا گیا، ہمارے لوگوں کو اغواء کیا جارہا ہے، یہ مینار پاکستان کا جلسہ فلاپ کرنا چاہتے ہیں،یہ ہرحربہ استعمال کررہے ہیں لیکن عوام نکلیں گے۔ عوام نماز تراویح کے بعد مینار پاکستان پہنچیں گے، یہ آج اپنی آنکھوں سے لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ دیکھیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ جوقوم بڑی شان سے آزاد ہوئی تھی ان لوگوں نے آزادی ختم کردی۔ لوگ آٹے کی لائنوں میں مر رہے ہیں، آج سب کو بتاؤں گا کہ دلدل سے کیسے نکلنا ہے، آج سارا روڈ میپ بتاؤں گا کہ کیا ہوا۔ کارکنان پر ایسے تشدد کیا جارہا جیسے یہ کوئی فلسطین اور مقبوضہ کشمیر ہو۔

اسی طرح وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے باوجود رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں،پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے،یہ خوف نہیں تو اور کیا ہے؟ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز جب جلسہ گاہ جاتی ہیں،تو کیا رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں،پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ جلسے میں عمران خان کا آج کا پیغام بہت اہم ہو گا،عمران خان لاہور کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی جائیں گے۔ انتخابات میں تاخیر پر سپریم کورٹ میں پیٹشن دائر کر دی ہے،کارکن لڑائی نہ کرے پرامن رہیں شرارت یہ کریں گے۔ سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ دوسرے شہروں سے لوگوں کو لاہور نہیں آنے دے رہے اور ٹرانسپورٹرز کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ہر شہر کو سیل کردیا گیا اور جگہ جگہ کنٹینر لگا دئیے گئے،ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کرنے جا رہے، پرامن جلسہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت جانبدار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close