اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے چھوٹی گاڑیوں کے لیے فیول سبسڈی کی مخالفت کردی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موٹر سائیکل کل گاڑیوں کا 47 فیصد ہے مگر حکومت نے رکشوں، سوزوکی، کیری اور چھوٹی گاڑی کو بھی فیول سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس پر آئی ایم ایف کا حکومت سے سوال کرنا بنتا ہے مگر حکومت کے پاس اس کا جواب موجود ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف بضد ہے کہ پاکستان اپنے دوست ملکوں کے ذریعے 6 ارب ڈالر کا بندوبست کرکے دکھائے ، جب تک یہ نہیں ہوتا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات تعطل کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو قرضے کے لیے دوست ملکوں کے ساتھ الگ الگ بات چیت کرنے کے بجائے انہیں ایک ساتھ اپنا پلان پیش کرنا چاہیے، امریکا، عرب ملکوں، چین اور پیرس کلب کے ملکوں کے ساتھ اکٹھی بات چیت کرنی چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں