وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان پولیس پر پابندی لگا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان پولیس پر صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلی کی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے مقامی پولیس کے صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی، اب ان شخصیات کو صوبے سے باہر دورے پر متعلقہ صوبہ سکیورٹی فراہم کرے گا۔

وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی پولیس نے لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو زمان پارک میں سکیورٹی فراہم کی تھی جس پر شہباز شریف حکومت نے مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close