وزیراعظم شہباز شریف بھی توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں، بڑا دعویٰ

راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں، 90 دن میں نگران حکومت خود بخود ختم ہو جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کروائے ہیں جن میں عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن کے التواء کا باعث بن گئی ہے۔

جو 30 اپریل کو الیکشن نہیں کروا رہے وه 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گرینڈ مذاکرات کا جھانسہ دیا جارہا ہے اور کارکنوں کو گھروں سے اٹھایا جا رہا ہے، مینار پاکستان جانے والے راستے بند کیےجا رہے ہیں، کل تک نون لیگ کےوزرا کہتے تھے صوبائی اسمبلیاں توڑیں، الیکشن کروا دیں گے۔ اب کہتے ہیں اکتوبر کی بھی ضمانت نہیں کیونکہ شکست ان کامقدر ہے، آج مینارپاکستان جلسے میں شرکت کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close