لاہور (پی این آئی) سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے صحافی شاہد میتلا کو دیئے گئے انٹرویو کی تردید کردی۔ اینکر پرسن کامران شاہد نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ان کی جنرل (ر) باجوہ سے فون پر بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے اس انٹرویو کی تردید کی ہے۔
Gen Bajwa refutes the Interview—-Just have a telephonic conversation with Ex COAS Generel Bajwa – Bajwa sb says “I have not given interview to any one …” He further adds that “ I am going to take legal action…”
— Kamran Shahid (@FrontlineKamran) March 24, 2023
کامران شاہد کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں جنرل (ر) باجوہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کسی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ وہ اس معاملے پر لیگل ایکشن لینے جا رہے ہیں۔صحافی نادر بلوچ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا “بعد میں اس نے اس کال کی بھی تردید کردینی ہے۔”کامران شاہد کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اینکر پرسن حامد میر نے سوال اٹھایا کہ جنرل (ر) باجوہ نے کالم کے پہلے حصے کی کبھی تردید کیوں نہیں کی؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنرل (ر)باجوہ کالم کے دوسرے حصے کی تردید اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حوالے سے الزامات پر حکومت ناراض ہے۔مسلم لیگ (ن) نے ان کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے لیکن انہوں نے اپنے اس مبینہ انٹرویو میں موجودہ وزیر اعظم کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ الفاظ کہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں