چوہدری نثار نے عمران خان سے متعلق انتخابی جلسے میں بڑے انکشافات کردئیے

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ” عمران خان کو اللہ خوش رکھے ، میرے پچاس سال سے دوست ہیں،سکول کے زمانے سے آج بھی دوستی ہے، کسی شخص کیلئے انہوں نے اتنی کوشش نہیں کی، جتنی اپنی پارٹی میں شامل کرنے کیلئے میرے لیے کی ،پی پی آئی کے مطابق انہوں نے سٹیج پہ چڑھ کے میرے حق میں اعلان کیے،میرا مقصد ایم این اے بننا یا وزیر بننا نہیں بلکہ ایک اعلیٰ کردار آپ کے اور آپ کے بچوں کے سامنے پیش کرنا ہے

اور آپ کی خدمت کرنی ہے۔اپنے حلقے میں خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ نیچے آپ ہیں اوپر باری تعالیٰ ، باری تعالیٰ تو ہر جگہ ہے اوپر بھی ہے اور نیچے بھی ، سیاست میں 35 سال ہوگئے ہیں لیکن پہلے یہ علاقہ میرے حلقہ انتخاب میں نہیں تھا، اب اس کو بھی شامل کررہا ہوں ، اگر آپ مجھے ووٹ دیتے ہیں تو وعدہ کر وں گا کہ آپ کے ووٹ سے بے ایمانی نہیں ہو گی ، دو نمبری نہیں ہو گی ، آپ سے میں منافقت نہیں کروں گا ، ان کاکہناتھاکہ میرے مقابلے میں کون ہے ؟

فرشتے نہیں ہیں، میں گنہگار انسان ہوں، مجھے عمران کہتا ہے کہ یار نثار تم نہیں آتے تو پھر ان لوگوں سے میرا گزارا ہے ، میں عمران کو تو کچھ نہیں کہتا، آپ کو کہتا ہوں کہ یہ جو عمران کا جھنڈا لے کر پھر رہے ہیں، ان سے پوچھو کہ یہ پہلے کس کے ساتھ تھے ؟ یہ بے نظیر بھٹو کے گن گاتے تھے ،اللہ تعالی اس کی مغفرت فرمائے ، اس کا دور ختم ہوا ،مشرف کا دور آیا تو یہ مشرف کے دم کو پکڑ کربیٹھے ، پھر یہ ق لیگ میں ہی شامل ہوگئے اور آج یہ عمران کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close