خیبر پختونخوا ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی، سینئر ترین عہدیدار فارغ، دیگر کو شوکاز دینے کا فیصلہ

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا میں ن لیگ کی تنظیم میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جہاں پارٹی رولز اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر صوبائی سینئر نائب صدر عبدالسبحان خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے ۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر عبدالسبحان خان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے جس میں عبدالسبحان پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور پارٹی کو دھڑوں تقسیم کرنے کا الزام ہے۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوکاز میں کہا گیا ہےکہ 15 دنوں کے اندر شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دیا گیا تو پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی جائے گی۔۔۔۔ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار مہتاب، اقبال ظفرجھگڑا، ارباب خضرحیات اور دیگر کو بھی شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close