کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ 18 مارچ کو حسان خان نیازی کے خلاف تھانہ ائر پورٹ کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، انہیں گزشتہ روز ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا جہاں پولیس انہیں اسلام آباد سے کوئٹہ لائی۔۔۔۔ آج صبح کوئٹہ پولیس نے سخت سکیورٹی میں حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر میڈیا نمائندگان کو بھی عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔۔۔۔بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کی ایک لاکھ روپے کےضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جس کے بعد پولیس سخت سکیورٹی میں حسان نیازی کو لے کر روانہ ہو گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں