سموسہ رول بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، ایک ہزار کلو گرام غیر معیاری اور مضر صحت تیل برآمد

پشاور( آئی این پی )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم کی پشاور میں کارروائی انسپکشن ٹیم نے ٹاؤن کے قریب رنگ روڈ پر سموسہ رول بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا

فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے گودام سے ایک ہزار کلو گرام سے زائد غیر معیاری اور مضر صحت تیل برآمد کرکے موقع پر تلف کیامالکان پر ناقص صفائی اور غیر معیاری تیل کے استعمال پر بھاری جرمانے عائد کئے فوڈ حکام نے بتایا کہ مالکان کے مطابق سموسہ رول پشاور کے سپر مالز اور دیگر فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو سپلائی کیا جاتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close