لاہور( پی این آئی) سرکاری افسران کی موجیں ختم ہوگئیں۔۔ کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں سرکاری افسران پر آج ( جمعہ )24مارچ سے 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں کے استعمال پرپابندی ہو گی ۔کابینہ ڈویژن نے چھوٹی گاڑیوں کے استعمال سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پولیس،ایف آئی اے اورکسٹمزانٹیلی جنس کو کابینہ ڈویژن کا مراسلہ موصول ہوگیا۔مراسلے کے مطابق 23 مارچ کے بعد 1800 سی سی سے بڑی گاڑیاں استعمال نہیں ہوسکتیں،سرکاری افسران جمعہ سے1800 سی سی سے بڑی گاڑی استعمال نہ کریں۔صرف 1800 سی سی تک ایس یو وی اورسیڈان گاڑیاں ہی استعمال کی جائیں۔پابندی وزیراعظم کی کفایت شعاری کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں لگائی گئی ،کئی اداروں میں افسران اس وقت 4400 سی سی تک گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں