گورنر خیبر پختونخوا کا خط، چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کی کیا تاریخ تجویز کر دی؟

پشاور(آئی این پی)گورنر خبیر پختوانخوا حاجی غلام علی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر صوبہ میں انتخابات کی تاریخ تجویز کر دی۔گورنر کے پی غلام علی نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں صوبے میں 8 اکتوبر کو انتخابات کی تاریخ دے دی۔خط میں گورنر کے پی نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کو بھی تحریر کیا، انہوں نے لکھا کہ جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے فائرنگ ہوئی، کوہاٹ میں آرمی کی گاڑی پر حملہ ہوا، جنوبی وزیرستان میں بھی دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

حاجی غلام نبی نے لکھا کہ باڑہ پولیس سٹیشن پر بھی دہشت گردوں نے فائرنگ کی، ڈی آئی خان میں بھی پولیس سٹیشن پر حملہ ہوا، حملوں میں 21 مارچ کو 3 فوجی شہید ہوئے۔گورنر کے پی کے نے خط میں لکھا کہ جنوبی وزیرستان میں بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کے قافلے پر حملہ ہوا، حملیمیں بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی شہید اور سات افراد زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل کو پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کر کے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کر رکھا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close