عمران خان کو نااہلی سے کیسے بچایا؟ جنرل باجوہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی شاہد میتلا کی سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو پر مبنی کالم کا دوسرا حصہ سامنے آگیا ہے ۔ اپنے کالم میں صحافی نے بہت سے سوالات کیے جس پر سابق آرمی چیف نے جوابات دئیے۔

ملاقات میں شاہد میتلا نے سوال کیا عمران خان کو بنی گالہ کیس میں نااہلی سے آپ نے بچایا تھا؟سابق آرمی چیف نے جواب دیا کہ ایک دن جنرل فیض میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کیس میں عمران خان کے کاغذات مکمل نہیں ہیں،وہ نااہل ہوجائیں گے۔تو کیا کِیا جائے؟ جسٹس ثاقب نثار بھی کہتے کہ اگر عمران خان کو نااہل کردیا تو باقی کون بچے گا، ملک بھی تو چلانا ہے۔ میں نے بھی کہا کہ عمران خان کو نااہل کرتے ہیں تو وزیراعظم کون بنے گا۔ عمران خان کی چالیس سال پرانی رسیدیں دستیاب نہیں تھیں،بینکس بند ہوگئے تھے۔عمران خان نااہلی سے بچ گئے۔اس کے بدلے جہانگیر ترین کو نااہل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close