عمران خان نے مارشل لاء کا امکان ظاہر کر دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت مارشل لاء کی طرف بڑھ رہا ہے، انتخابات ملتوی کرنے کا مطلب آئین سے تجاوز کرنا ہے۔

برطانوی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان کو مغربی ممالک سے زیادہ جانتے ہیں، افغانیوں کا پیسہ منجمد کرکے اس وقت مغرب نے انہیں تنہا کر دیا ہے۔ برطانوی صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان افغانستان سے کہیں گے کہ وہ بچیوں کو اسکول جانے کی اجازت دیں؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ افغان یہ پسند نہیں کرتے کہ انہیں بتایا جائے کہ کیا کرنا ہے، وہ کسی کی بھی بات کیوں سنیں گے؟انہوں نے کہا کہ سیاسی فریق سمجھتے ہیں، ایٹمی پروگرام محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close