جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات پر بڑی پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایات کا جائزہ لینا شروع کردیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے خط لکھ کر شکایت کنندہ میاں داؤد کو بیانِ حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

دیگر تین شکایت کنندگان کو بھی مصدقہ کاپیاں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کےخلاف چار شکایات درج ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close