سستا پیٹرول کب سے ملنا شروع ہوجائیگا؟ حکومت نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سستے پٹرول پیکج کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے قصور اور لاہور میں مفت آٹا مراکز کا اچانک دورہ کیا، ان کا رمضان میں مفت آٹے کی فراہمی کا اقدام تاریخی ہے۔ بی آئی ایس پی ڈیٹا کو استعمال کر کے مفت آٹا فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک 42 لاکھ افراد میں مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں، اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مفت آٹے کی تقسیم کا عمل خیبرپختونخوا میں بھی جاری ہے۔ معاشی مسائل کے باوجود عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔ سستے پٹرول پیکج کا طریقہ کار فائنل کر لیا، اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close